ایمنسٹی انٹر نیشنل کا پاکستانی حکام سے جبری لاپتہ آصف اور رشید سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری لاپتہ آصف اور رشیدبلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کو معلومات فراہم کریں۔

اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپس میں کزنز محمد آصف اور رشید بلوچ سات سال قبل آج ہی کے دن، 31 اگست 2018 کو، اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک پوائنٹ سے اغوا کر لیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان انصاف اور ان کی واپسی کے لیے عدالتوں سے رجوع کرتا رہا۔ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے کہا کہ وہ کسی بھی سرکاری اداروں کی تحویل میں نہیں پائے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کا خاندان اب بھی ان کی واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کو جبری گمشدگیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ انہیں آصف اور رشید کے ٹھکانے اور ان تمام لوگوں کے بارے میں انکشاف کرنا چاہیے جنہیں زبردستی غائب کیا گیا تھا۔

Share This Article