سندھ: دو افراد پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

0
374

سندھ کے مختلف علاقوں میں حالیہ چند وقتوں سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں قوم پرست کارکن لاپتہ ہوچکے ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات سندھ کے دو مختلف شہروں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر دو سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

پاکستانی خفیہ اداروں نے کراچی سے ستار ہکڑواور نواب شاہ سے جاوید خاصخیلی کو لاپتہ کردیا۔

خیال رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والا سٹار ہکڑو تیسری مرتبہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں ایک طرف پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیز ہوا ہے وہی دوسری جانب متعدد علاقوں میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کراچی اور نواب شاہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here