بلوچستان کے ضلع واشک کے شہر بسیمہ سے 4 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بسیمہ کے علاقے سے 4 افراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔
نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق سوراب سے بتایاجارہا ہے۔
مزید کارروائی بسیمہ پولیس کررہی ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ نعشیں جبری لاپتہ افرادکی ہونگی جنہیں حسب روایت فورسز کی جانب سے ایک اور جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے ۔