مقتول احسان شاہ کے والدہ کا کل اتوار کو مستونگ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مقتول احسان شاہ کے والدہ عارفہ شاہ نے کل برواز اتوار 17 اگست کو مستونگ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عارفہ شاہ، والدہ شہید احسان شاہ، یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میرے 16 سالہ بیٹے احسان شاہ کو ایف سی اہلکاروں نے لک پاس مستونگ چیک پوسٹ پر گولی مار کر شہید کیا۔ میں نے انصاف کے لیے مختلف فورمز پر اپنی آواز بلند کی، مگر میری بات سننے کے بجائے ریاستی اداروں نے مجھے دھمکیاں دیں اور تذلیل کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود، میں نے اپنے بیٹے کے انصاف کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا۔ وہاں بھی میری فریاد سننے کے بجائے پولیس اہلکاروں نے مجھے گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا، اور مجھے اور میرے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جب تک میرے بیٹے کو انصاف نہیں ملتا، میں اپنی جدوجہد جاری رکھوں گی۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، 17 اگست بروز اتوار، مستونگ بازار مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام بلوچ قوم، تمام سیاسی پارٹیوں اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ کھڑے ہوں اور میرے بیٹے کے لیے انصاف دلوانے میں میرا ساتھ دیں۔

انہوں نے مزید ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پولیس نے میری نو سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ میری گرفتاری کے باعث آج کی ریلی ملتوی ہوئی، لیکن کل 17 تاریخ کو احتجاجی ریلی ہوگی۔

میں تمام بلوچ قوم اور طلبہ تنظیموں سے اپیل کرتی ہوں کہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ 17 تاریخ کو مستونگ کے تاجر برادری سے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی درخواست ہے۔

Share This Article