بلوچستان میں موبائل انٹر نیٹ سروسز کی بندش کے بعد اب موبائل فون سروسز کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ عسکری اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے حکم پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو معطل کیا گیا ہے جو ہنوز معطل ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق 15 اگست کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند رہےگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری میں موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہےکہ موبائل فون سروس 15 اگست کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند ہوگی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔
سیکیورٹی خدشات اور بلوچ عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر بلوچستان کے متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، جبکہ 14 اگست کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ، انٹرنیٹ، ٹرین سروس اور بینکنگ نظام کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔