تمپ: گومازی میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک بچہ ہلاک ،2 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے گومازی میں پیر کی شام نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے 4 بچے متاثر ہوئے۔

عینی شاہدین اور اہل خانہ کے مطابق زخمی بچوں میں 2 سالہ عبداللہ ولد فہد، 3 سالہ محمد ولد غفور، اور فاضل ولد فیصل شامل ہیں جو مدرسے سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ دھماکا ہوا۔

حادثے میں 12 سالہ محمد ولد عبدالغفور شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جبکہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد نے کپٹین جھانگیر کے گھر پر قائم فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے دوران فورسز کی جانب سے عام آبادی پر اندھا دھند شدید مارٹر گولے داغے گئے، جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Share This Article