راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انڈیا میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔

اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی حراست پر دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تعداد زیادہ تھی جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دلی پولیس نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ووٹر لسٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاج کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر اور دو دیگر الیکشن کمشنرز سے ملاقات کے لیے بھی وقت مانگا تھا۔

نئی دہلی کے ڈی سی پی دیوش کمار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تقریباً 30 ممبران پارلیمنٹ کو ملاقات کی اجازت دی تھی، زیادہ تعداد میں ممبران پارلیمنٹ کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا اہلکاروں کو الیکشن ہاؤس کے گیٹ کے سامنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کے نامہ نگار آشے یدگے کو بتایا کہ ‘ہمیں مظاہرین کو حراست میں لینے کی ہدایات ملی ہیں اور میڈیا کو الیکشن کمیشن کے مرکزی ‘دروازے سے دور رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Share This Article