بلوچستان حکومت کے محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے بلوچستان بھر میں 15 دن کے لیے دفعہ 144کا نفاذ کردیا ہے۔
اس حکم کے بعد عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر پابندی عائد ہوگی۔
محکہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دفعہ 144کے تحت 15دن تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ عوامی مقامات پر چہرے کی شناخت کو چھپانے کے لیے مفلر، ماسک یا کسی اور چیز کے استعمال پر پابندی رہے گی۔
اس حکم کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی رہے گی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔