بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران 20 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران 20 افراد ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے طول و ارض میں مون سون کی بارشوں کے دوران اب تک 20افراد ہلاک ہوئے جن میں 11بچے،5 خواتین اور،4 مرد شامل ہیں جبکہ بارشوں سے8 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں 5مرد،2خواتین اورایک بچہ شامل ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مون سون بارشوں سے بلوچستان کے علاقوں دکی ، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، خضدار، لورالائی، لسبیلہ اور کوہلو میں اموات ہوئی ہیں اور بارشوں سے 11مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ 67کوجزوی نقصان پہنچاہے۔

Share This Article