بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے 6 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
جبری لاپتہ کئے جانے والے افراد کی شناخت شہید سرمچار صہیب بلوچ کے والد محمد دین لانگو، دو بھائیوں عبدالغفار لانگو، عبدالکبیر لانگور ، نقیب اللہ لانگو، عبدالوہاب لانگو اور شعیب لانگو کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے فورسز نے گذشتہ شب کوئٹہ میں ان کے گھر پر دھاوا بول کر وہاں موجود صہیب کے والد محمد دین لانگو، دو بھائیوں عبدالغفار لانگو، عبدالکبیر لانگور اور فاتحہ خوانی پر آنے والے تین مہمانوں نقیب اللہ لانگو، عبدالوہاب لانگو اور شعیب لانگو کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز نے اس دوران گھر میں موجود خواتین و بچوں کوزد و کوب کرکے ہراساں کیا۔