بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی، تحصیل ڈیرہ بگٹی اور سب تحصیل پیرکوہ میں امن وامان کی خرابی کے اندشے کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نمائش اور استعمال ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔
واضع رہے کہ گذشتہ ایک مہینے سے بھی زائدضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج اور سرفراز بگٹی کی ڈیتھ اسکواڈ لوگوں کی ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں میں تیزی لاچکی ہیںجس سے علاقے میں تشدد میںاضافہ اور عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔