بلوچستان میں روڈ حادثات سے 6 ماہ دوران 239 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں سڑکوں پر پیش آنے والے جان لیوا حادثات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 مرگ بلوچستان کی ششماہی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 6 ماہ کے دوران بلوچستان بھر میں 12,110 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 239 افراد ہلاک جبکہ 15,690 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف N-25 وندر کے مقام پر 724 حادثات ہوئے، جن میں 952 افراد زخمی اور 25 ہلاک ہوئے۔قلات، مستونگ، خضدار، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سوراب، جعفر آباد، نوشکی، واشک، کیچ، پنجگور اور دیگر اضلاع میں بھی درجنوں جان لیوا حادثات رپورٹ ہوئے۔

سب سے زیادہ حادثات N-50 ٹراما ژوب میں 4,201 اور N-25 ٹراما خضدار میں 2,412 رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حادثات کے باعث ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں اور زخمیوں کی بڑی تعداد شدید طبی، نفسیاتی اور مالی مسائل کا شکار ہے۔

شہری حلقوں، سماجی تنظیموں اور ٹرانسپورٹ ماہرین نے بڑھتے ہوئے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ مواصلات سے فوری حفاظتی اقدامات، شاہراہوں کی مرمت، اسپیڈ کنٹرول اور ریسکیو سروسز کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانیں محفوظ بنائی جا سکیں۔

Share This Article