پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے لئے لفظ "ہلاک” استعمال کرنے پر پابندی عائد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج اور حکومت کی ایما پر سیکیورٹی فورسز کے لئے لفظ "ہلاک” استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضع رہے کہ میڈیا پر مکمل ریاستی کنٹرول کے بعد اب اس کی زبان کو اپنی من پسند اصطلاحات کے ذریعے بزور طاقت تبدیل کیاجارہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے کے خلاف محمد حمدان ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی گئی۔

وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز اور سوشل میڈیا میں ہلاک لفظ استعمال کیا جاتا ہے، شہدا کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنا غیر قانونی ہے، قوم کے لئے قربانی دینے والوں کے لئے قابل قدر الفاظ استعمال کرنا چاہیے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز چینل، نیوز پیپر، رسالوں، سوشل میڈیا پر ہلاک الفاظ کسی طور استعمال نہیں کیا جائے گا، ہلاک لفظ کی بجائے قابل قدر لفظ شہید یا شہدا استعمال کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اصطلاحات بناکر میڈیا کو پابند کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ سرمچاروں کے لئے انہیں استعمال کریںجسے اب باقاعدہ طور پر میڈیا استعمال کر رہا ہے۔

Share This Article