بلوچستان کے علاقے دکی میں پاکستانی فوج نے 2 مسلح افراد کو مارنے اور 2 کی گرفتار ی کا دعویٰ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے دعوے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مسلح افرادمارے گئے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یا آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی 28 جون 2025 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی تھی جہاں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران مسلح افراد کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، دو مسلح افراد کو مار دیا گیا اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا عسکریت پسنددوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم عمل رہے تھے۔‘
حسب روایت فوجی حکام نے ہلاک اور گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے ۔ جس سے اس خدشے کو تقویت ملتی ہے کہ مذکورہ کارروائی ایک جعلی تھی ۔
ماضی میں فورسز کی جانب سے اس طرح کے کارروائیاں جعلی ثابت ہوئی ہیں جن میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے افراد کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے ۔