بلوچستان کے علاقے خاران اور ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں فائرنگ سے ایک 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
خاران کے علاقے سرخاران مٹی کراس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد عرفان ولد غلام فاروق ساکن سبی ڈھاڈر کے نام سے ہوگئی ہے جو موقع پر ہلاک ہوگیا ،جبکہ اخلاق احمد والد غلام فاروق ساکن سبی ڈھاڈر کو تشویش ناک حالت میں فوری طور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت افضل ولد مستری سبزل کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فائرنگ کی وجہ اور واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔