بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق دربار سید عنایت شاہ کے قریب قبائلی وڈیرے کے قافلے پر حملہ اور شدید فائرنگ سے 2 افرادہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سوئی پولیس تھانے کی حدود دربار سید عنایت شاہ کے مقام پر چاکرانی قبیلے کے وڈیرے نور علی چاکرانی کے قافلے پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد شہزادہ اور عیسانی خان ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ اور حملے میں وڈیرہ محفوظ رہے جبکہ مرنے والے اور زخمیوں کو سوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
یادر رہے کہ سوئی ٹائون میں آج ایک پروگرام میں وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر پاکستان کی قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔