دکی سے 3 افراد کی لاشیں برآمد،جنہیں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع دُکی میں 3 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق نانا صاحب زیارت کے قریب نرہن ندی کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں لاشوں کے قریب بلوچستان کا پرچم بھی موجود پایاگیا ہے جو اکثر فورسز کی جعلی مقابلوں میں قتل کئے گئے وارداتوں میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔

مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے مقابلوں میں مسلح تنظیموں سے منسلک افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے تاہم بعدازاں مذکورہ مقابلے جعلی قرار پائے جن میں زیر حراست افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

Share This Article