بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کوئٹہ اور خاران میں آئی ایس آئی آلہ کار کی ہلاکت اور استحصالی کمپنی کے مشینری کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ اور خاران میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی آلہ کار کو ہلاک اور استحصالی کمپنی کی مشینری کو تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں وحدت کالونی کے قریب قابض پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے آلہ کار بلال آراہی سکنہ لاہور، پنجاب کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔ مذکورہ آلہ کار میڈیکل سپلائر کے بھیس میں قابض پاکستانی فوج کیلئے سہولت کاری کا کام کررہا تھا۔ آلہ کار بلال قابض فوج کیلئے مخبری و سہولت کاری سمیت آلہ کار بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے ساروان میں استحصالی پروجیکٹ پر کام کرنے والی روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کے سائٹ پر حملہ کرکے تمام مشنری کو نذر آتش کردیا جن میں دو ٹریکٹر سمیت مزید تین ہیوی مشنری و دیگر سامان شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ ان استحصالی پروجیکٹس کا حصہ بننے سے گریز کریں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری خود ہونگے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔