بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
واقعہ آج بروزپیر صبح گیارہ بجے پارک ہوٹل کے سامنے پیش آیا۔
مقتول کی شناخت عدیل ولد ماسٹر اقبال کے نام سے ہو ئی ہے جو آپسر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ مقتول چند ماہ پہلے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار رہا ہے اور رہائی کے بعد آج اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاہے۔
واضع رہے کہ ماضی میں اس طرح کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جہاں فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ افراد بازیابی کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے گئے۔