ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی میڈیا سی بی ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، تاہم ملک پر حملہ کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

سی بی ایس کو ایک اعلیٰ انٹیلی جنس ذریعے نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر فوری حملے سے اس لیے گریز کیا تاکہ تہران کو اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے کا موقع دیا جا سکے۔

یہ خبر سب سے پہلے وال سٹریٹ جرنل نے دی تھی۔

بدھ کے روز جب ٹرمپ سے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’میں یہ کر سکتا ہوں، اور شاید نہ بھی کروں۔‘

سی بی ایس نے پہلے خبر دی تھی کہ ٹرمپ ایران کے فورڈو نامی زیرِ زمین یورینیم افزودگی کے مرکز پر حملے پر غور کر رہے ہیں۔

Share This Article