ضلع گوادر و کیچ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

 بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر اور ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہ بخش ولد اسماعیل اور بخش اللہ ولد واحد بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بخش اللہ کو ضلع گوادر سے حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب، شاہ بخش کو ضلع کیچ کے علاقے دشت سے حراست میں لیا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ شاہ بخش اس سے قبل بھی 2019 میں جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article