گوادراور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جبکہ کراچی کے علاقے ملیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ملیرکےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے، زلزلےکی شدت 3.5 اور گہرائی 9 کلومیٹر تھی۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اورماڑہ میں اتوارکی شام 5 بج کر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اورماڑہ سے 118کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا۔ مکران کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی طرح زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

Share This Article