لورالائی و تمپ میں فائرنگ سے بچی وخاتون ہلاک ،احتجاجاً، شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ژڑہ تھانہ ژوب کے بارڈر پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر ویگن پرفائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہلاک جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد مشتعل عوام نے مجرموں کی گرفتاری کے لیے بچی کی لاش ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاجاً شاہراہ بند کردی۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

واقعہ تمپ کے علاقے کوہاڑ بلوچی بازار میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق کوہاڑ بلوچی بازار میں معمولی تکرار ایک شخص نے اپنی بیوی کو گولی مار دی، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گئی۔

Share This Article