بلوچستان کے علاقے مستونگ اور ضلع کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسزمزید 3 نوجوانوں کوحراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
گزشتہ شب مستونگ کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں میں مزید 2 نوجوانوں کی جبری گمشدگی رپورٹ ہوئی ہے۔
مستونگ کے علاقے کلی عزیز آباد کے رہائشی اورنگزیب ولد محمد عمر محمد شہی کو گزشتہ رات 2 بجے کے وقت گھر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
جب کہ ایک اور شخص لیویز اہلکار غلام جان ولد غلام سرور قوم شاہوانی سکنہ عزیز آباد نمبر 2 کو گزشتہ رات ان کے گھر سے تین بجے کے قریب گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا گیا۔
لیویز اہلکار غلام جان کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر سے لاپتہ اہلکار کے فوری بازیابی کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے دشت سے مراد خان ولد لال محمد اور راشد ولد فتح نامی شخص کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔