خیبر پختونخوا : ضلع ٹانک سے پولیو ٹیم کے 2 کارکنان اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کے دو کارکنان کو اغوا کر لیا ہے۔

ایک مقامی پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مغوی ورکرز کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ دنوں ضلع ٹانک سمیت خیبر پختونخوا کے تمام حساس علاقوں میں پولیس نے انسداد پولیو مہم کے لیے مکمل سکیورٹی انتظامات کیے تھے اور ان انتظامات کے لیے مقامی پولیس افسران نے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیا تھا۔

ضلع ٹانک میں کچھ عرصے سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں جہاں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کے واقعات میں تیزی دیکھی جا رہی ہیں۔

مقامی قبائلی رہنما اور سوشل ورکر پتو خان کا کہنا ہے کہ اغوا کے جو واقعات پیش آ رہے ہیں ان میں بیشتر پولیس اور ایف سی اہلکار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان مغویوں کے بازیابی کے لے مقامی سطح پر علما، قبائلی اور سیاسی رہنماؤں اور عمائدین پر مشتمل جرگہ بھر پور کوششیں کر رہا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کچھ مغویوں کو بازیاب بھی کرایا گیا۔

Share This Article