بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز قافلے پر آئی ای ڈی بم حملے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
واقعہ آج صبح بروزہفتہ کو کولواہ ساجدی بازار میں اس وقت پیش آیا جب قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے قافلے کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ حملے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچا ہے تاہم اب تک مذکورہ حملے کے حوالے سے حکام کا موقف سامنے نہیں آیا۔
حملے میں ہلاکتوں کی باقاعدہ تصدیق بھی نہیں ہوسکی ہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہتی ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔