چاغی و کراچی سے 15 سالہ طالب علم سمیت 4 نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی اور کراچی کے بلوچ علاقے کلری سے 15 سالہ طالب علم سمیت 4 نوجوانوں کی گمشدگی رپورٹ ہوئی ہے۔

چاغی سے اطلاعات ہیں کہ کل بروزجمعرات کو 3 نوجوان جو چاغی سے نوشکی کے لئے روانہ ہوئے تھے ، تینوں کے فون نمبرز بند آرہے ہیں ان سے کسی قسم کی کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

تینوں کی شناخت حسین احمد ولد عبدالغفور کشانی،محمد رمضان ولد عبدالففور کشانی اور محمد داؤد ولد عبدالحق کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

تینوں نوجوانوں کی پراسرا گمشدگی سے ان کے لواحقین شدید پریشانی کے شکار ہیں۔

دوسری جانب کراچی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچ علاقے کلری میں چھاپہ مار کر نویں کلاس کے طالب علم 15 سالہ شایان میر کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد نوجوان تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے گذشتہ روز فورسز نے ایک اور نوجوان و بی وائی سی رکن بالاچ بلوچ کو ملیر سے حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقوں گذشتہ دو مہینوں سے مسلسل چھاپوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Share This Article