ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و بی وائی سی قیادت کی گرفتاری جائز قرار، کیس خارج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی ائی سی ) کی قیادت سے متعلق مقدمہ خارج کر دیا۔

یہ فیصلہ دو ماہ پر محیط متعدد سماعتوں اور دس روز تک محفوظ کیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مقدمے کے اچانک اخراج پر انسانی حقوق کے حلقوں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے عدالتی شفافیت اور انصاف کے تقاضوں پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ ر نگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ فیصلہ انصاف کے اصولوں کی نفی کرتا ہے۔ ہم نے امید کی تھی کہ عدالت متاثرہ افراد کو سن کر غیر جانبدارانہ فیصلہ دے گی، مگر افسوس ایسا نہیں ہوا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے نے بلوچ عوام کے اعتماد کو مزید مجروح کیا ہے۔

Share This Article