پاکستانی فورسز نے کراچی سے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت میر بالاچ ولد عبدالطیف کے نام سے ہوگئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ فورسز نے میر بالاچ کوکرچی کے علاقے جام گوٹھ ملیر سے رات گئے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
کہا جارہا ہے کہ میر بالاچ بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی )کاایک متحرک کارکن ہے۔
واضع رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی پر ریاستی کریک ڈائون جاری ہے ، پوری قیادت گذشتہ دو مہینوں سے ماورائے آئین گرفتار ی کے بعد پابند سلاسل ہے ۔
واضح رہے کہ بالاچ بلوچ کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں میں متحرک رہا ہے جبکہ انھیں گذشتہ سال جولائی میں ملیر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ بازیاب ہوگئے تھے۔
بالاچ کے لواحقین نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔