بی وائی سی قیادت کی غیر آئینی گرفتاری کیخلاف پنجگور میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی )کی قیادت کی غیر آئینی گرفتاری کیخلاف جمعرات کے روزبلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ بی وائی سی کی جانب سے بلوچ نسل کشی کے خلاف قومی یکجہتی اورگرفتار قائدین کی رہائی کے لئے 15 مئی کو بلوچستان بھر میں عوامی احتجاجی ریلیوں کے آغاز کے اعلان کا پہلادن تھا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر پنجگور کی سڑکوں پر ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور ڈاکٹر مہرنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی مرکزی قیادت کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف تسپ اسٹار چوک تک گئی۔

مظاہرین نے زوردار نعرے لگائے، انصاف، وقار، اور تمام لاپتہ افراد کی فوری رہائی، اور بلوچ نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

بی وائی سی کا کہنا ہے تھا کہ ریاستی نظام کے خلاف شروع ہونے والی ریاستی تشدد کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

بی وائی سی کےا س احتجاجی تحریک کے دوسرے دن میں آج بروز جمعہ کو تربت میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔جس کی بی این پی نے حمایت کرکے بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔

Share This Article