بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور جھاؤ کے پہاڑی علاقے میں زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھاؤ کے وسیع پہاڑی سلسلے میں گزشتہ کئی روزسے پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح سے پہاڑی سلسلے میں ہیلی کاپٹروں کی مسلسل شیلنگ اور بم بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم دیگر نقصانات کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی بھی خبر موصول نہیں ہوئی ہے
واضح رہے گزشتہ روز پیدل فوجی دستے بڑی تعداد میں اورناچ سے سورگر کے پہاڑی سلسلے میں یک تنگی کے راستے سے داخل ہوا تھا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات ہیں کہ پچھلے تین دنوں سے گوادر میں فوجی آپریشن جاری ہے
دوران آپریشن پاکستانی فوج نے گوادر میں ایدھی سنٹر پر چھاپہ مارکر ایدھی سینٹر کے ملازم سعید ولد ابراھیم اور اسحاق نامی دو افراد کو شہریوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے
جبکہ دوران آپریشن گوادر کے علاقے مونڈی،فقیرکالونی،شنکانی در سمیت گھروں پہ چھاپے مارکر لوٹ مار کرکے لوگوں کے موبائل فونز چیک کرکے اکثریت کی موبائلز اپنے ساتھ لے جارہے ہیں
اور آج گوادر مونڈی سے دو نوجوانوں کو بھی پاکستانی فوج نے حراست میں لیا جبکہ دونوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی