بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک مہم کا آغاز کیا جس میں ایک موبائل اشتہاری ٹرک کا استعمال کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی قیادت کی غیر قانونی گرفتاری اور حراستی تشدد کو اجاگر کیا گیا۔
مہم میںبلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے جاری مسئلے کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی گئی۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر، ٹرک کو پاکستانی سفارت خانے کے قریب چلایا گیا۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بی این ایم ان گرفتاریوں اور حراست میں بی وائی سی رہنماؤں کے ساتھ سلوک کی مذمت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی این ایم ہر پلیٹ فارم پر ان کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ بلوچستان کی آزادی کے بغیر ان خلاف ورزیوں کو روکا نہیں جا سکتا۔ عالمی برادری کو بلوچ قوم کی آزادی کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔