پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو سبق سکھانا ضروری ہے، اسداویسی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم)کے صدراور ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)اسدالدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں پاکستان پر انڈیا کے حملے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔

اسد اویسی نے مزید کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کر دینا چاہیے۔

اس نے آخر میں "جے ہند "کا نعرہ لگایا۔

واضع رہے آج انڈیا نے پاکستان میں اسلامی شدت پسند اور ریاستی پروکسیز کے 9 ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ۔

ان حملوں کے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے خاندان کے 10 افراد سمیت 4 ساتھی بھی ہلاک ہوئے۔

Share This Article