بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پیر کے روز شام 4 بجے کے قریب سبزل روڈ پودگلی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
مقتول کی شناخت میر اللہ بخش شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو براہوئی زبان کے شاعر و ادیب ہیں ۔
کہا جارہا ہے کہ میراللہ بخش شہزاد بولان میڈیکل کالج ہسپتال میں آکسیجن ٹیکنیشن ہیں ۔ مہر ٹی وی، گدان ٹی وی کے کیمرہ مین بھی تھے۔
دوسری جانب خضدار سے ایک نوجوان کو اغوا کرلیا گیا۔
آمدہ ا طلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے زہری کے بازار سے نا معلوم مسلح افراد نے نوجوان اسفند صالزئی ولد حاجی جاوید کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔