پسنی ،ناصر آباد اور پنجگورسے پاکستانی فورسز ہاتھوں 5 نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی ،ضلع کے علاقے ناصر آباد اور پنجگورسے پاکستانی فورسز وخفیہ اداروں نے 5 نوجوانوں کوحراست میں لیکر جبری طور لاپتہ کردیا ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے تعلق رکھنے والے انضمام ولد محمد حسن کو اہلِ خانہ کے مطابق گزشتہ رات ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں لاپتہ کر دیا گیا۔

انضمام حسن تربت یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طالب علم ہیں۔

اسی طرح پنجگور کے علاقے تسپ پنچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سمیر سبزل کو یکم مئی 2025 کو طور پر فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے ایک ہی دن 28 اپریل کو 3 نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

تینوں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی محلے وارڈ نمبر ایک ببرشور سے بتایا جارہا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں میں ایک شناخت ماجد ولد ساجد کے انم سے ہوگئی ہے جس کی عمر 22 سال ہے اور وہ طالب علم ہے ۔

دوسرے کی شناخت شوہاز بلوچ ولد عنایت بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے جس کی عمر 23 سال ہے اوروہ ایک ماہی گیر ہے۔

جبکہ تیسرے کی شناخت نعمان بلوچ ولد مختار بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے جس کی عمر 17 سال ہے اور وہ ایک طالب علم ہے۔

Share This Article