مغربی بلوچستان میں خضدار کا رہائشی قتل، پسنی سے جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مغربی بلوچستان میں خضدار کے رہائشی نوجوان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ پسنی سے جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔

مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے سراوان مرز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خضدار کے علاقے نال کوڑاسک سے تعلق رکھنے والے حلیم ولد عبدالنبی جان ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حلیم گزشتہ کئی سالوں سے مغربی بلوچستان میں مزدوری کے غرض سے مقیم تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انہیں سراوان کے علاقے مزر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نوجوان کی شناخت نظام ولد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

نعش پسنی کے علاقے چربندر لنک روڈ سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کےمطابق پسنی کے وارڈ نمبر 1 ببرشور کے رہائشی نظام بلوچ کو گزشتہ دنوں 12 اپریل کو فورسز نے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا آج اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

Share This Article