ڈاکٹر ماہ رنگ کو ایگزیکٹو کے رحم و کرم پر چھوڑنا عدالتی بدیانتی ہے، ایمان مزاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کے سرگرم کارکن و معروف وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیس کے آج کے فیصلے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ آئینی عدالت نے ایگزیکٹو آرڈر برقرار رکھ کر اپنی ذمہ داری سے مکمل دستبرداری اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ ر نگ بلوچ کو اسی ایگزیکٹو کے رحم و کرم پر چھوڑنا جس نے بددیانتی کے ساتھ اسے اور دیگربی وائی سی رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت حراست میں لیا ہے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی ہے۔

ایمان مزاری نے کہا کہ عدالت کو ایم پی او آرڈر کو ایک طرف رکھنا چاہیے تھا اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو رہا کرنے کی ہدایات جاری کرنی چاہیے تھیں۔ لیکن اس ملک میں عدالتیں نہیں ہیں اس لیے شاید انصاف کی توقع کچھ زیادہ ہی ہے۔

Share This Article