خاران میں لیویز تھانے پر عسکریت پسندوں کا حملہ، اسلحہ ضبط کرلئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

~بلوچستان کے خاران کے علاقے تحصیل مسکان قلات میں عسکریت پسندوں نے لیویز تھانے پر حملہ کرکے سرکاری اسلحات ضبط کرلئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی رات گئے عسکریت پسندوں  نے لیویز تھانہ تحصیل مسکان قلات پر حملہ کیا تاہم حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

عسکریت پسندوں نے لیویز تھانے میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے گیارہ کے قریب سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی عسکریت پسند وں نے بازار ہندو محلے میں واقع پولیس چوکی سے اسلحہ ضبط کرلئے تھے۔

Share This Article