پنجگور وتمپ میں 2 افراد قتل ،کولواہ سے گولیوں سے چھلنی 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ا 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع آواران کے علاقے کولواہ سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے تمپ کلاھو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حفیظ ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے آج کلاھو کے علاقے میں نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

تاہم، قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

اسی طرح پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص  ہلاک ہوگیا۔

واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان ٹرمینل ایریا میں پیش آیا ج جہاں نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ سے عاصم ولد مستری عبید ساکن عیسئی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب ضلع آواران کے علاقے کولواہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مقتولین کی شناخت سخی احمد ولد خداداد، سکنہ کولواہ ہور لال جان بازار، اور سخی بخش ولد عبداللہ، سکنہ گراڑی، کے طور پر ہوئی ہے۔

دونوں افراد کو ڈیڑھ ماہ قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

گزشتہ روز دونوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں علاقے سے برآمد ہوئیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تاہم واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article