بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اسی طرح دکی میں کوئلہ کان میں حادثے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
بارکھان کے کھرڑ بزدار میں جت برادری کے درمیان فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوگیا۔بعدازاںباپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کردیا۔
قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔
زخمیوں کو طبی امداد کے تشویشناک حالت میں فورٹمنرو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ سرحدی پٹی پر پیش آیا ۔
فائرنگ کی وجوہات زمینی تنازع بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تربت شہر کے علاقے ملک آباد نوید سروس کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے فرید ولد اللہ بخش نامی کو قتل کردیا۔
دریں اثنا دکی میں کوئلہ کان میں ٹرالی کی ٹکر سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک کانکن کی شناخت اللہ محمد ولد نذر محمد ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی۔