بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور مستونگ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
چند روز قبل بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی اور ایک ماہ میں چوتھی مرتبہ انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطلی کی وجہ حکام کی جانب سے نہیں بتائی گئی۔تاہم 21 اور 22 مارچ کو کوئٹہ میں بی وائی سی کے پر امن دھرنے پر ریاستی کریک ڈائون اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی اغوا نما گرفتاری کے بعد تاحال موبائل فون اور انٹرنیٹ سرورسز کو معطل اور کئی علاقوں میں محدود کیا گیا تا کہ عوامی احتجاج کو روکا جاسکے لیکن گذشتہ 12 دنوں سے زائد پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے۔