جب تک غلامی کا نظام برقرار ہے ، مظالم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، عبدالنبی بنگلزھی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نامور بلوچ قوم دوست رہنما عبدالنبی بنگلزھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) کے رہنما بانک ماہ رنگ، بانک سمی دین اور دیگر سرکردہ افراد کی رہائی یا گرفتاری اصل مسئلہ نہیں، بلکہ بنیادی سوال یہ ہے کہ گرفتاریاں کیوں ہو رہی ہیں۔ یہ اس لیے ہو رہی ہیں کہ بلوچ قوم کے اپنی سرزمین بلوچستان پر تاریخی حقِ حاکمیت سے انکار کیا گیا ہے، اور جب تک یہ حق بحال نہیں ہوتا، حالات جوں کے توں رہیں گے۔

انھوں نے کہا بلوچ قوم کو اس حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا کہ ان گرفتاریوں کا مقصد صرف چند افراد کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ قومی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے۔ جب تک غلامی کا یہ نظام برقرار ہے، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور مظالم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اس کا واحد حل قومی حاکمیت کا قیام ہے۔

Share This Article