بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزرلالہ وہاب بلوچ کو بھی رہا کردیا گیا ہے ۔
لالا وہاب کے لواحقین نے تصدیق کی ہے کہ وہ خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔
لالہ وہاب بلوچ کو 24 مارچ کو کراچی پریس کلب کے سامنے دوران احتجاج پولیس نے سمی بلوچ و دیگر ساتھیوں کے ساتھ گرفتارکیا تھا۔
مذکورہ احتجاج کوئٹہ میں نہتے مظاہرین پرریاستی کریک ڈائون اور ڈاکٹر ماہ ، بیبو بلوچ ، بیبرگ بلوچ و دیگر کی ماورائے آئین کے خلاف ہو رہی تھی۔
بی وائی سی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبرگ بلوچ اور شاہ جی صبغت اللہ اس وقت زیرحراست ہیں جبکہ سمی دین بلوچ کو بھی رہا کردیا گیا۔
رہنماؤں کی گرفتاریوں اور مظاہرین پر فائرنگ و تشدد کے دیگر واقعات کے خلاف گذشتہ دس روز سے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔