گوادر میں فورسز گاڑی پر دھماکا، اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر میں میرین ڈرائیو پرپاکستانی فورسز کی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے بم دھماکے میں اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں میں 3 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔

دھماکے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔

دھماکہ کےبعد شہر بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔

اب تک حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article