بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما صبغت اللہ شاہ جی بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ما ہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ، بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ سمیت بی وائی سی کے دیگر مرد و خواتین کارکنان و ذمہ داران کی گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کے لانگ مارچ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رات 9 بجے تک مارچ کے شرکاء سریاب پہنچیں گے، سیاسی کارکنان سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔
واضع رہے کہ آج بروز جمعہ کو بی این پی کا لانگ مارچ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں وڈھ سے کوئٹہ لئے روانہ ہوا ہے اورخضدار پہنچنے کے بعد کوئٹہ کی جانب گامزن ہے ۔
حکومت نے کوئٹہ کے تمام داخلی راستے کنٹینر لگا کر بند کردیئے ہیں اور موبائل انٹر نیٹ و موبائل فون سروسز بھی معطل کردیئے ہیں لیکن لانگ مارچ کے شرکا نے تمام تر رکاوٹیں توڑ کر خضدار پہنچنے کے بعد کوئٹہ کی جانب گامزن ہیں۔
اس سے قبل بی وائی سی کے مرکزی ترجمان نے بلوچ خواتین کی ماورائے آئین گرفتاریوں کے ردعمل میں بی این پی کی لانگ مارچ کو ایک قابل احترام اقدام قرار دیا تھا۔