بلوچ خواتین پر ریاستی تشدد وگرفتاریوں کے خلاف اختر مینگل کا لانگ مارچ دانشمندانہ اقدام ہے،میربنگلزئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں بلوچ خواتین پر ریاستی تشدد وگرفتاریوں کے خلاف اختر مینگل کے لانگ مارچ کو دانشمندانہ اقدام قرار دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنمائوں، بلوچ خواتین ،مائوں، بہنوں اوربیٹیوں کے خلاف ریاستی تشدد اورگرفتاریوں کے خلاف سرداراخترجان مینگل کی لانگ مارچ کا اعلان بروقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام بلوچ تنظیموں اور بلوچ قبائلی عمائدین سے درخواست ہے کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اس مزاحمت اور جدوجہد کا حصہ بنیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سرداراختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ ، بیبو بلوچ ،بیبرگ بلوچ و دیگر کی ماورائے آئین گرفتاری اور سرے عام ان پر تشدد کو بلوچ کی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کل بروزجمعہ کووڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور مارچ کی قیادت وہ خود کرینگے۔

Share This Article