بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی مظاہروں اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی وڈ ھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹر نیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔
شام سے کوئٹہ شہر میں 3جی اور 4جی سروسز کام نہ کرنے کی شکایت آرہی ہے ۔
حکام کے جانب سے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے ۔
واضح رہےکہ بی این پی نے وڈھ سے کوئٹہ28 مارچ کولانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ممکن ہے کے حکام نے اس کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے ۔