اقوامِ متحدہ کا پاکستانی حکومت سے بلوچ کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے آزاد انسانی حقوق ماہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گرفتار شدہ بلوچ انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کرے اور پرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن کو بند کرے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ مہینوں سے بلوچ کارکنوں کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کی اطلاعات پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں، اور حالیہ پرتشدد واقعات نے ان کی تشویش میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف پولیس کی کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی ہے، جو 11 مارچ 2025 کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی تھیں۔

یہ بیان اقوامِ متحدہ کےانسانی حقوق کے خصوصی مندوبین اور ورکنگ گروپس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ سے آزاد حیثیت میں کام کرتے ہیں اور ان کے خیالات اقوامِ متحدہ یا OHCHR کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے، وہ رضاکارانہ بنیادوں پر انسانی حقوق کے معاملات کی نگرانی کرتے ہیں اور حکومتوں کو ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

Share This Article