بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملہ اور دھماکے و فائرنگ کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج بروزبدھ کو صبح چھ بجے عسکریت پسندوں نے نوشکی بس اڈہ کے قریب قائم ایف سی کے مرکزی کیمپ 102 ونگ پر شدید نوعیت کا حملہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آج صبح چھ بجے کے وقت نوشکی شہر میں یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملہ نوشکی میں قائم ایف سی کے کیمپ پر ہوا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکوں اور فائرنگ کے فوراً بعد فورسز کے ڈرون کیمرے شہر میں پرواز کرتے دکھائی دیئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔