کوئٹہ کے بعد پنجگور میں بھی مظاہرین پر پولیس کا حملہ ، فائرنگ و آنسو گیس شیلنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ کے بعد پنجگور میں بھی پولیس نے پر امن مظاہرین پر کریک ڈائون کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے براہ راست مظاہرین پر فائرنگ کی آور آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔ حالات کشیدہ ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پولیس کے ہمراہ حکومتی حمایت یافتہ گروہ (ڈیتھ اسکوڈ) ارکان بھی مظاہرین کیخلاف متحرک ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حالات کشیدہ ہیں، فورسز اور نقاب پوش افراد مظاہرین کو منتشر کرکے لئے پر تشدانہ کارروائی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ فورسزبراہ راست نہتے و پر امن مظاہرین فائرنگ کر کے آنسو گیس کے شیل پھینک رہے ہیں۔

واضع رہے کہ آج کوئٹہ میں بی وائی سی کی پر امن دھرنے پر بھی پولیس نے کریک ڈائون کرکے متعدد افراد کو گرفتار و لاپتہ کیا ہے۔

بلوچستان بھر میں آج پانچویں روز بھی احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔

کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر گرفتاری اور مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

Share This Article